ایبٹ آباد: شاپر کے پیسے وصول کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ، پرائس کنٹرول کارروائیاں تیز

21

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن فرحت خان نے مختلف معروف برانڈز اور آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔
کارروائی کے دوران Alkaram Studio کو صارفین سے شاپنگ بیگ (شاپر) کے پیسے وصول کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق برانڈڈ اسٹورز صارفین سے شاپر کے علیحدہ چارجز وصول نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے
مزید برآں Stylo Shoes اور Clive Cosmetics کو مصنوعات پر تیاری کی تاریخ (MFG) اور معیاد ختم ہونے کی تاریخ (Expiry) واضح طور پر درج نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ متعلقہ اسٹور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تمام اشیاء پر لازمی معلومات نمایاں طور پر درج کی جائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن فرحت خان کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی، زائد وصولی یا لیبلنگ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں