ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شہریوں کو زیادہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوارہ چوک اور دیگر اہم چوراہوں و شاہراہوں پر نائٹ ویو سگنل لائٹس تقسیم کر دی گئیں۔





تفصیلات کے مطابق یہ جدید نائٹ ویو سگنلز بالخصوص رات کے اوقات میں مؤثر انداز میں کام کریں گے، جن کی مدد سے نہ صرف ٹریفک کی نگرانی بہتر ہوگی بلکہ حادثات کی روک تھام میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔ اندھیرے میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان سگنلز کا باقاعدہ اور درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو سکے۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور رات کے اوقات میں پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر جدید اقدامات ناگزیر تھے۔ نائٹ ویو سگنلز کی بدولت ڈرائیورز کو دور سے واضح رہنمائی ملے گی، جس سے ٹریفک کا بہاؤ منظم رہے گا اور غیر ضروری رکاوٹوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات کی فراہمی بھی ٹریفک پولیس کی ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بااعتماد سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ وقت کی اہم ضرورت تھی اور ٹریفک پولیس کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد ایبٹ آباد اشتیاق خان کا اہم اقدام: فوارہ چوک سمیت مرکزی شاہراہوں پر نائٹ ویو سگنلز کی تقسیم
20