شیروان ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان پشاور میں چرس اسمگل کرتے ہوئے گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد.

23

پشاور: Peshawar میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چمکنی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عصمت خان نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب ولد عالمزیب، سکنہ شیروان ضلع Abbottabad، موٹرکار کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ گاڑی کو ناکہ بندی کے دوران روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے منشیات قبضے میں لے لی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں