مانسہرہ: انتظامیہ کا بڑا ایکشن، جعلی امدادی درخواستیں لکھنے والوں کے خلاف کارروائی.

105

مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ نے سادہ لوح شہریوں کو جعلی راشن اور کیش امداد کے نام پر لوٹنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ اس سلسلے میں عثمان جدون اور فراز قریشی نے ڈسٹرکٹ کورٹ ایریا کا اچانک دورہ کیا۔




کارروائی کے دوران ان فوٹو اسٹیٹ اور ٹائپنگ سنٹرز کے خلاف ایکشن لیا گیا جو خواتین سے دو سو سے تین سو روپے وصول کر کے مبینہ طور پر راشن اور نقد امداد کے لیے جعلی درخواستیں تیار کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے موقع پر دوکانیں سیل کر دیں جبکہ ملوث دکانداروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ضلعی حکام کے مطابق صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس نوعیت کی کسی بھی امدادی سکیم کا اجراء نہیں کیا گیا، لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی کو بھی درخواست لکھوانے یا فیس دینے سے گریز کریں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص سرکاری امداد کے نام پر رقم طلب کرے تو فوری طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ضلعی کنٹرول روم کو اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں