صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ علی شیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بڑا گرام بازار کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس معائنے کا مقصد بازار میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔





دورے کے دوران سبزی، پھل، گوشت، کریانہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو چیک کیا گیا۔ سرکاری ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور نمایاں مقام پر آویزاں ہونے کو یقینی بنایا گیا، جبکہ اشیاء کے معیار اور مقدار کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ عوام کو معیاری اور مکمل وزن کے ساتھ سامان فراہم ہو سکے۔ بعض دکانوں پر نرخ نامے آویزاں نہ ہونے اور زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات سامنے آئیں جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انتظامی افسران نے موقع پر موجود شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے اور سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ سرکاری نرخوں سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور صفائی کے انتظامات بہتر رکھیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور منصفانہ تجارتی ماحول میسر آ سکے۔
بڑا گرام بازار میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی #بڑا_گرام
22