تھانہ صدر کی حدود غازو میں فائرنگ سے شہری جاں بحق، ملزم گرفتار.

22

تھانہ صدر کی حدود غازو میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں 54/55 سالہ عبدالمالک ولد علی گوہر کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ دن تقریباً 11 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا جب ملزم فیاض ولد شیرزمان نے تلخ کلامی کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عبدالمالک شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے فوری کارروائی میں ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں