مانسہرہ میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز.

22

ضلع مانسہرہ کے علاقوں سٹی، بفہ، شینکیاری، بٹل، چھتر اور اوگی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والی کئی دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو وطن واپسی کے لیے 31 اگست 2025 کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ اس دوران مسلسل سات ماہ تک نرمی، مہلت اور رضاکارانہ واپسی کے مواقع فراہم کیے گئے، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے بعد اب کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور سخت بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی رہائش و کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔



انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں