بٹگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران تھانہ سٹی اور کوزہ بانڈہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف فارنرز ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار شدگان کی جانچ پڑتال، سفری دستاویزات اور قیام سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین بھی جاری ہے، جبکہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او قمر حیات خان نے اس موقع پر واضح کیا کہ ضلع بٹگرام میں غیر قانونی قیام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور امن و امان کے قیام کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مشکوک افراد کی نگرانی سخت کی جائے اور حساس مقامات پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
پولیس ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون برقرار رکھا جا رہا ہے۔
بٹگرام: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین افراد گرفتار.
23