مانسہرہ: بیڑیڑی کیمپ میں انتظامیہ کا آپریشن، افغان مہاجرین سے کیمپ خالی کرا لیا گیا.

17

مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ نے بیڑیڑی کیمپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیمپ خالی کرا لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ نے محکمہ مال کے عملے اور ایس ایچ او سٹی ثاقب خان کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔
انتظامیہ کے مطابق کارروائی حکومتی ہدایات اور متعلقہ قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس دوران کیمپ میں مقیم افراد کو پیشگی نوٹسز دیے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر کیمپ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔








ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں