شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ہزارہ ریجن پولیس بتاریخ: 03-03-2026 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ کا دورہ — ناصر محمود ستی کا سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، چائنیز حکام سے اہم ملاقات

18

ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ، ناصر محمود ستی نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منصوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، چائنیز کیمپ کے حفاظتی اقدامات اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے جدید ڈرون کیمرے کے ذریعے پراجیکٹ سائٹ کے داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات، چائنیز رہائشی کیمپ، واچ ٹاورز، اطراف کے جغرافیائی ماحول اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کا فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی کنٹرول روم، بنکر روم اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایک باقاعدہ موک ایکسرسائز (ہنگامی مشق) کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی ڈی آئی جی ہزارہ نے خود نگرانی کی۔ انہوں نے مشق کے دوران رسپانس ٹائم، فورس کی تیاری اور باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی رسپانس پلان کو مزید جامع بنایا جائے۔
دورے کے دوران ایس پی ایس ایس یو محمد عباس نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے واضح کیا کہ:
سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سینئر افسران باقاعدگی سے سائٹ وزٹ کریں اور سیکیورٹی آڈٹ رپورٹس مرتب کر کے دفتر ارسال کریں۔
سی سی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
پراجیکٹ کے اطراف کے علاقوں میں باقاعدہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے جائیں۔
تمام ملازمین اور ورکرز کا مکمل بائیو ڈیٹا متعلقہ تھانے میں محفوظ رکھا جائے۔
وزیٹر مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر اور اپڈیٹ رکھا جائے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے اور عملے کو باقاعدہ آگاہی دی جائے۔
بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے چائنیز عہدیداران سے علیحدہ ملاقات کی جس میں منصوبے کی پیش رفت، باہمی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر محمود ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز ماہرین اور عملے کی حفاظت خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
چائنیز حکام نے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے پیشہ ورانہ اقدامات کو سراہا اور ڈی آئی جی ہزارہ کا شکریہ ادا کیا۔








ہزارہ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کو ہر ممکن سطح پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ قومی مفاد کے ان اہم منصوبوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں