پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ملاقات

27

پشاور میں بابر سلیم سواتی نے محمد سہیل آفریدی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی اور ضلعی صدر و ایم پی اے اکرام اللہ غازی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع مانسہرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رہنماؤں نے خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بنیادی ضروریات کی بلاتعطل دستیابی سے متعلق منصوبوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر نئی ترقیاتی سکیموں کے آغاز اور موجودہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مانسہرہ کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو شفاف انداز میں بروئے کار لایا جائے گا تاکہ علاقے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں