تھانہ دربند کی حدود میں واقع گاؤں جھنڈ بالا کروڑی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں علی گوہر نامی شخص جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں علی گوہر شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دربند پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی نگرانی میں ملزم کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نواز اس سے قبل بھی مقتول کے بھائی کے قتل کے مقدمے میں نامزد رہ چکا ہے، جس کے باعث اس واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد فضا سوگوار ہے، جبکہ پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی ہے۔
تھانہ دربند کی حدود میں افسوسناک واقعہ، ایک شخص جاں بحق، ملزم زخمی حالت میں گرفتار.
17