صوبائی حکومت کی ہدایات پر سعید احمد نے بٹگرام بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے دکانوں میں موجود ریٹ لسٹ چیک کی گئی۔ زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کی مکمل پابندی کی جائے۔










اس موقع پر واضح کیا گیا کہ مہنگائی اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بٹگرام بازار کا اچانک معائنہ، زائد نرخ وصول کرنے والوں کو وارننگ.
19