تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او علی خان جدون نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سخاوت شاہ ولد سلیمان شاہ، سکنہ درہ سلہڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 4904 گرام چرس اور 265 گرام آئس برآمد کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے دھندے میں کافی عرصے سے ملوث تھا اور نوجوان نسل کو منشیات فراہم کرنے میں بھی اس کا کردار مشکوک رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی۔
منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ ملزم گرفتار.
21