بٹگرام: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے تھانہ کوزہ بانڈہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ افطاری میں شرکت کی۔ اس موقع پر تھانہ کے مجموعی انتظامات، سیکیورٹی صورتحال اور ڈسپلن کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے تھانہ کی عمارت، حوالات، ریکارڈ روم اور سیکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے، گشت کے نظام کو مؤثر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مستعد رہنے پر زور دیا۔
افطاری کے موقع پر پولیس جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او قمر حیات خان نے ان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور عوامی خدمت کا درس دیتا ہے اور پولیس فورس کو چاہیے کہ وہ اس مقدس مہینے میں عوام کی حفاظت اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستہ رویہ اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔ ڈی پی او نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
آخر میں ڈی پی او بٹگرام نے پولیس اہلکاروں کی محنت اور لگن کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بٹگرام پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔





ترجمان بٹگرام پولیس
ڈی پی او بٹگرام کا تھانہ کوزہ بانڈہ کا دورہ، پولیس جوانوں کے ساتھ افطاری میں شرکت.
20