بٹگرام: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بنہ بازار میں پیش آنے والے لڑائی جھگڑے کے واقعہ کا بٹگرام پولیس نے فوری نوٹس لے لیا۔ واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی ہدایات پر تھانہ بنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ عوامی مقام پر پیش آیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بازار میں کچھ دیر کے لیے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور ملوث افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے، عوامی امن و امان میں خلل ڈالنے اور بازاروں و سڑکوں پر ہلڑ بازی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بٹگرام پولیس ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
ترجمان بٹگرام پولیس
بنہ بازار میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ: سوشل میڈیا ویڈیو کا نوٹس، ملوث افراد گرفتار.
23