مانسہرہ: یونین کونسل نوکوٹ کے گاؤں تاجل میرا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجل میرا میں بارش کے دوران ایک درخت پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں درخت کے نیچے کھڑا تقریباً 20 سالہ نوجوان شیراز شاہ عرف شانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے وقت اس کے ساتھ موجود اس کا بھتیجا زین شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
مرحوم شیراز شاہ، لیاقت شاہ، مرتضیٰ شاہ اور نزاکت شاہ کا بھائی تھا اور محلہ تاجکوٹ، تاجل نوکوٹ ناڑی والی مسجد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
مقامی افراد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق، مانسہرہ کے گاؤں تاجل میرا میں افسوسناک واقعہ
15