تھانہ سٹی ہری پور کی فوری کاروائی، کمسن بچیوں کے ساتھ ہراسانی کرنے والا ملزم گرفتار.

23

ہری پور – تھانہ سٹی پولیس نے کمسن بچیوں کے ساتھ ہراسانی اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا نازیبا حرکات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔
تھانہ سٹی پولیس کو محلہ چوکی پولیس کے رہائشی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ ملزم علی ولد عنایت نے اس کی کمسن بچیوں کا راستہ روک کر انہیں ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں۔ شہری کی رپورٹ پر ملزم علی کے خلاف دفعات 341، 509، 500 اور 294 پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ایسے جرائم میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزمان کو سخت قانونی کارروائی کے تحت لایا جائے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں