حویلیاں: فوڈ کنٹرولر کی کارروائی، میگا مارٹس پر بھاری جرمانے.

14

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد، عظمی شاہ نے حویلیاں بازار کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر فوڈ معظّم علی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران حویلیاں کے بڑے بڑے میگا مارٹس، جن میں فینسی مارٹ حویلیاں اور اٹالین مارٹ حویلیاں شامل ہیں، کا معائنہ کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران دونوں مارٹس پر اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا، جس پر انہیں بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ محکمہ خوراک کی ٹیم نے مالکوں کو سخت وارننگ دی کہ آئندہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ قیمت پر کوئی چیز فروخت نہیں کریں گے۔















محکمہ خوراک کی ٹیم ایبٹ آباد میں متحرک ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں