ایبٹ آباد: شملہ پہاڑی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، نوجوان جاں بحق، تین زخمی

8

ایبٹ آباد میں شملہ پہاڑی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 18 سالہ واصف ساکن ایبٹ آباد شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ابو سفیان، سعید اور 15 سالہ ارسلان شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیز رفتاری کے باعث ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں