(mansehradotcom) صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل کے ہمراہ بٹگرام بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔
دورے کے دوران بازار میں قائم مختلف ٹیلرز (درزیوں) کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیلرز کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سِلائی کے مقررہ نرخوں کی پابندی کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خبردار کیا کہ اگر کسی دکاندار کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔




ضلعی انتظامیہ بٹگرام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مہنگائی سے بچانے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
بٹگرام بازار میں ٹیلرز کی دکانوں کا معائنہ، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی ہدایت
17