ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا مسلم آباد چیک پوسٹ کا دورہ، پولیس جوانوں کے ساتھ افطار

14

ایبٹ آباد: (MansehraDotCom) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسلم آباد چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کے درمیان بھائی چارے، یکجہتی اور باہمی احترام کا خوبصورت ماحول دیکھنے میں آیا۔
افطار میں ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ، ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم سمیت دیگر افسران اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے امن و امان کے قیام کے لیے دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا اصل سرمایہ اس کے جوان ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر موجود رہتے ہیں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے، جبکہ ایسے مواقع افسران اور جوانوں کے درمیان اعتماد اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہیں۔





انہوں نے جوانوں کے ساتھ وقت گزار کر ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کی خدمات کو سراہا، جسے پولیس اہلکاروں نے بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں