ایبٹ آباد: ( MansehraDotCom) ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی نگرانی میں تھانہ کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ملزم بلال ولد زربت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جناح آباد کے علاقے میں خاتون ڈاکٹر کو نامناسب طریقے سے ہراساں کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔
ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے سرعام معافی طلب کی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا عہد کیا۔
ایبٹ آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایبٹ آباد: خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
18