حویلیاں: عبداللہ قتل کیس – عدالت نے پانچوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں

26

حویلیاں: ( MansehraDotCom) سیشن عدالت نے عبداللہ قتل کیس میں گرفتار پانچوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ولد افتخار، احسن ولد الیاس، اور محب شامل ہیں جو ایف آئی آر کے مرکزی ملزمان ہیں۔ علاوہ ازیں عثمان غنی اور احسان اللہ جنہیں مقدمے میں نامعلوم افراد کے طور پر شامل کیا گیا تھا، ان کی بھی ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
عدالت کے فیصلے کے پس منظر میں پولیس پر بارہا یہ الزامات لگتے رہے کہ وہ ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور مقدمے کو متاثر کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ عوامی احتجاج میں پولیس اور ڈاکٹرز کے کردار پر شدید سوالات اٹھائے گئے۔
اس کے باوجود ایڈووکیٹ عقیل الرحمن جدون اور حمزہ خان کی مضبوط قانونی دلائل کی روشنی میں عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔ ملزمان کی پیروی ایڈووکیٹ عاطف خان نے کی، جبکہ متاثرہ فریق کی دلائل نے انصاف کی بالادستی کو اجاگر کیا۔
یاد رہے کہ مرکزی ملزم اسامہ سمیت تین نامعلوم افراد کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ یہ فیصلہ عدالتی تاریخ میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقتور اور بااثر افراد بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں