کھواڑی (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) کا رہائشی وقار احمد ولد غلام ربانی جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مخبر کی اطلاع پر پتہ چلا کہ ملزم بازار میں جعلی نوٹ چلانے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر نکل گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کیڈٹ کالج چوک، شھلیہ، لساں ٹھکرال کے قریب ناکہ بندی کی اور ملزم کو روک لیا۔
دوران تلاشی ملزم سے متعدد 5،5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں دفعات 489C-PPC کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کھواڑی: جعلی نوٹوں کے ساتھ شخص گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
20