نوشہرہ: رشتہ سے انکار پر نوجوان قتل

15

نوشہرہ ( مانسہرہ_ڈاٹ_کام) کے پبی خان شیرگڑھی میں رشتہ سے انکار پر 24 سالہ ہلال کو لڑکی کے بھائیوں نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واقعہ افطاری سے قبل پیش آیا، جب ہلال نے دروازہ کھولا تو ملزم شہسوار نے اس پر تین گولیاں چلائیں۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پبی منتقل کی گئی، بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں