مانسہرہ میں سی پیک روٹ پر پانو انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں لوڈر ٹرالر اور XLI کار کے درمیان زور دار تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
زخمی ہونے والے افراد:
🔹 عبدالاحد
🔹 عاطف خان


ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
🚨 مانسہرہ: سی پیک روٹ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی 🚨
17