🚨 ایبٹ آباد: جوگنی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، دو کمسن لڑکے زخمی 🚨

15

ایبٹ آباد کے علاقے جوگنی سٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں دو کمسن لڑکے زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 13 سالہ بلال اور 15 سالہ وسیم شامل ہیں، جن کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں دونوں زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنا ممکن ہوا، جس سے ان کی حالت کو مزید بگڑنے سے بچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں