(مانسہرہ_ڈاٹ_کام) تھانہ ڈونگاگلی کی حدود، باڑہ گلی نزد یونیورسٹی روڈ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں کیری سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں:
🔹 شکیل ولد سعید
🔹 اختر بیوہ سعید
🔹 عبداللہ ولد عاشق جان
جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ حادثے میں:
🔸 فاطمہ دختر شکیل سکنہ ملاچھ
🔸 ڈرائیور
زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
📍 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
🚨 باڑہ گلی میں المناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق 🚨
25