مانسہرہ: ایس ایچ او کیڈٹ ثاقب خان کی شاندار کامیابی

27

مانسہرہ ( مانسہرہ_ڈاٹ_کام) سٹی تھانہ کے ایس ایچ او کیڈٹ ثاقب خان نے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک بار پھر شاندار کارروائی کی۔ پولیس افسر نے کبھی بھی کام ادھورا نہیں چھوڑا، چاہے وہ منشیات، چوری، قبضہ مافیا یا نسر بازی جیسے جرائم ہوں۔
حالیہ آپریشن میں وہ گروہ گرفتار کیا گیا جو اپنی شکلیں بدل کر ہجڑوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ اس کارروائی میں ایس ایچ او کیڈٹ ثاقب خان اور ان کی سپیشل ٹیم نے مرکزی کردار ادا کیا۔
شہر کے عوام نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مستعدی اور جرائم پر قابو پانے والی کارروائیاں شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں