🚨 اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ: ٹک ٹاکر ثناء جاوید المعروف “آؤٹ لوفرہ” قتل، شوہر نے خودکشی کرلی

21

اسلام آباد (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا سے وابستہ معروف ٹک ٹاکر ثناء جاوید عرف “آؤٹ لوفرہ” کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جبکہ بعد ازاں ملزم نے خود بھی اپنی جان لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پیشے کے لحاظ سے ایک پولیس اہلکار تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی، جو بالآخر اس اندوہناک انجام کا سبب بنی۔
واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس سانحے کے نتیجے میں ان کا کمسن بیٹا ہمیشہ کے لیے یتیم ہو گیا، جو اب معاشرے اور ریاست کی توجہ کا مستحق ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ گھریلو تنازعات کو بروقت حل کرنا کتنا ضروری ہے تاکہ ایسے المناک سانحات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں