🚨 اوگی میں خطرناک ٹریفک حادثہ — کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا، 6 افراد زخمی

18

(مانسہرہ_ڈاٹ_کام) اوگی (دربند روڈ): دربند سے گلی بدرال کی جانب جاتے ہوئے بانڈی پڑاؤ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھرا کیری ڈبہ اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔


🚑 حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں
منیر، یونس، شیر بہادر، مسکین خان بہادر اور نور زمان شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی۔
⚠️ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
🚨 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوگی کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا۔
🏥 ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوگی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
🙏 مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں ریسکیو اہلکاروں کا ساتھ دیا۔
⚠️ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پہاڑی اور خطرناک سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رفتار کو قابو میں رکھیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں