عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں نے خیبر پختونخوا کی حسین و دلکش وادی کمراٹ کا رخ کیا ہے، جہاں قدرتی حسن اپنے عروج پر دکھائی دیتا ہے۔ سرسبز پہاڑ، شفاف دریا، گھنے جنگلات اور ٹھنڈی فضاء ہر آنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
وادی کمراٹ نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ پُرسکون ماحول، صاف ستھرے قدرتی نظاروں اور ایڈونچر سے بھرپور مقامات کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران یہاں سیاحوں کی غیر معمولی آمد دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے علاقے میں خوشی اور رونق کا سماں ہے۔
خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی کی روایت کے مطابق سیاح ہمارے معزز مہمان ہیں، اور ان کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اسی سلسلے میں ٹورزم پولیس کمراٹ ویلی کے اہلکار دن رات اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ وہ سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے، سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ہر ممکن سہولت دینے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، تاکہ سیاح بلا خوف و خطر اپنی چھٹیاں خوشگوار انداز میں گزار سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے صفائی، ٹریفک کنٹرول، رہائش اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ مقامی افراد بھی سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
ٹورزم پولیس کی جانب سے تمام آنے والے مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ علاقے کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مقامی روایات کا احترام کریں۔





✨ آئیے! اس عید پر وادی کمراٹ کی دلکش خوبصورتی کو قریب سے دیکھیں، فطرت کے حسین رنگوں سے لطف اندوز ہوں اور یادگار لمحات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
🌙 عیدالفطر پر سیاحوں کا رخ جنت نظیر وادی کمراٹ کی جانب 🌲🏞️
26