🌱 پریس ریلیز: تورغر پولیس کی شجرکاری مہم کا آغاز

19

📍 تورغر: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام)


شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ تورغر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) تورغر سید مختار شاہ (PSP) نے پولیس لائنز تورغر میں باقاعدہ طور پر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگا دیا۔
ڈی پی او تورغر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بہار شجرکاری مہم کے تحت پولیس لائنز سمیت ضلع بھر میں 5000 سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم صرف پولیس لائنز تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ضلع تورغر کے تمام تھانوں اور پولیس چوکیات میں بھی شجرکاری کی جائے گی تاکہ پورے علاقے میں ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈی پی او نے افسران اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس قومی فریضے کو ذمہ داری سے سرانجام دیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
آخر میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر ملکی سلامتی، امن و امان اور مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
📢 ترجمان تورغر پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں