🚨 ایبٹ آباد پولیس کی بروقت کارروائی، مشکپوری ٹاپ پر پھنسے سیاح بحفاظت ریسکیو 🚨

23

ایبٹ آباد: ( مانسہرہ_ڈاٹ_کام )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے ایک بار پھر عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے چھ افراد سیر و تفریح کی غرض سے مشکپوری ٹاپ گئے تھے، تاہم واپسی کے دوران دشوار گزار پہاڑی راستوں میں راستہ بھٹک گئے۔ اندھیرا چھانے اور موسم کی خرابی کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی جس سے سیاح شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔
مشکل حالات میں پھنسنے پر سیاحوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، جس پر ایبٹ آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کھوج لگا کر تمام افراد کو بحفاظت تلاش کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد نے ایبٹ آباد پولیس کی فوری امداد، پیشہ ورانہ صلاحیت اور انسانی ہمدردی پر مبنی رویے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہر وقت مدد کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں