🚨 ہزارہ موٹر وے پر افسوسناک حادثہ — موٹر وے پولیس انسپکٹر جاں بحق 🚨

23

ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر یاسر عرفات اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر یاسر عرفات ڈیوٹی کے دوران ایک ٹریفک حادثے کی جگہ پر موجود تھے اور صورتحال کو کنٹرول کر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ انسپکٹر یاسر عرفات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
موٹر وے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
مرحوم انسپکٹر یاسر عرفات کا تعلق بٹنگی دی موہری (دوبھتر) سے تھا اور وہ چار بچوں کے والد تھے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر سنتے ہی علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، اور عوامی حلقوں کی جانب سے ذمہ دار ڈرائیور کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں