مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
1 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 12 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار •
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں ایل پی جی کی ناجائز مہنگی فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، سرکاری نرخ 305 روپے فی کلو مقرر

12-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے 10 نومبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 305 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والے پلانٹس اور دکانوں کو سیل کیا جائے، ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر پولیس کی معاونت سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں۔
چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھنے، تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
حکومت خیبر پختونخوا کے مطابق عوام کو ایل پی جی اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان احکامات کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ سمیت صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن پر کس حد تک عمل درآمد یقینی بناتی ہے اور شہریوں کو ایل پی جی واقعی 305 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ پر دستیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

مانسہرہ: مبشر نذیر کی میت پاکستان پہنچنے پر نمازِ جنازہ شنکیاری بالا (ڈھوڈیال) میں ادا کی جائے گی
مانسہرہ: مرحوم محمد جان عرف جان پہلوان کے پوتے، محمد نذیر کے صاحبزادے جبکہ محمد عارف اور عادل محمود کے بھتیجے مبشر نذیر کی میت پاکستان پہنچنے پر شنکیاری بالا (ڈھوڈیال) میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔