مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 25 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“ حوالہ: صحیح البخاری، حدیث 6018؛ صحیح مسلم، حدیث 47 اپنی بات سوچ سمجھ کر کہیں۔ ایک اچھا لفظ کسی کے دل میں خوشی پیدا کر سکتا ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری • حذیفہ رحمان کا انکشاف: پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اکبر ایوب کا نام طے کر لیا؟ • گلیات میں برف باری کا آغاز، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور مدد کے لیے الرٹ • نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے • مانسہرہ کی شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کا بدترین بحران، بڑے بڑے پلازے تعمیر، سڑکیں تنگ اور شہری مشکلات سے دوچار • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری • حذیفہ رحمان کا انکشاف: پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اکبر ایوب کا نام طے کر لیا؟ • گلیات میں برف باری کا آغاز، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور مدد کے لیے الرٹ • نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے •
جرائم

لاہور: ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، ساس اور سالہ جاں بحق، بیوی اور سالی زخمی

25-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 35 وزٹ
Read in English
لاہور: لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر داماد کی فائرنگ سے ساس اور سالہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم کی بیوی اور سالی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم مرزا علی یار مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر اپنے سسرالیوں کے گھر میں داخل ہوا اور وہاں موجود اپنی بیوی خالدہ، ساس کلثوم، سالے سمیع اور سالی رمیزہ پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سمیع موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمی ہونے والی کلثوم نے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والی رمیزہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جبکہ ملزم کی بیوی خالدہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بیوی اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا چکی تھی۔ پولیس واقعے کو اسی تنازع کے تناظر میں دیکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
واقعے کے بعد فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
قانونی وضاحت: واقعے سے متعلق الزامات کی حتمی تصدیق تفتیش اور عدالتی کارروائی کے ذریعے ہوگی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026