ضلعی انتظامیہ
مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کی نگرانی میں بھرپور کارروائی.
28-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
29 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری گرینڈ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے ٹی ایم او مانسہرہ اور محکمہ مال کے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں کی نگرانی کی۔
آپریشن کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی تعمیرات و دیگر تجاوزات کو ہٹانے کے اقدامات کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے موقع پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی بلاامتیاز اور مسلسل جاری رکھی جائے، تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے، ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی گزرگاہوں، شاہراہوں اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ سرکاری زمینوں کے تحفظ، عوامی سہولیات کی بحالی اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے مطابق شہر کی خوبصورتی، عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں