مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
16 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعہ، 27 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔" 📖 صحیح مسلم: 408 پیغام: جمعہ کے بابرکت دن نبی کریم ﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں۔ ہر مرتبہ درود پڑھنے پر اللہ تعالیٰ اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔ 🤲 جمعہ مبارک! اللہ تعالیٰ ہمیں درود شریف کی کثرت کرنے اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی ت...
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
بائیکیا رائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز، ٹریفک پولیس مانسہرہ متحرک. • مانسہرہ: سرن، کونش اور کاغان ویلی کو آپس میں ملانے کے بڑے منصوبے کی تجویز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اظہارِ دلچسپی. • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. • بائیکیا رائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز، ٹریفک پولیس مانسہرہ متحرک. • مانسہرہ: سرن، کونش اور کاغان ویلی کو آپس میں ملانے کے بڑے منصوبے کی تجویز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اظہارِ دلچسپی. • مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر یاسر علی خان کے ویڈیو بیان میں منشیات کے استعمال اور جدید کوانٹم کمپیوٹر کی ہیکنگ سے متعلق دعوے، ادارتی وضاحت جاری. • مانسہرہ شہر میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کم عمر سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد موٹر سائیکلیں ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند. • ایبٹ آباد سپلائی میں لین دین کے تنازع پر ویلڈر نے اپنے استاد کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی. • مانسہرہ پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا، جھوٹی افواہوں اور بے بنیاد الزامات کا معاملہ، NCCIA سے رجوع کرنے کا فیصلہ • مانسہرہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے ضلعی رائفل مقابلوں کی فائنل ٹرافی جیت لی، 50 سالہ کامیابیوں کی روایت برقرار. • تورغر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی. •
پولیس

بائیکیا رائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز، ٹریفک پولیس مانسہرہ متحرک.

27-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 25 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: شہر میں بائیکیا سروس سے وابستہ رائیڈرز کی رجسٹریشن یقینی بنانے اور سروس کو منظم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس مانسہرہ نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد رائیڈرز کی شناخت کو یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کے تحفظ اور محفوظ سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ٹریفک انس خان نے مانسہرہ شہر کے مختلف مقامات اور پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بائیکیا سروس سے وابستہ رائیڈرز کو اپنی موٹر سائیکلوں کی ٹریفک پولیس مانسہرہ کے ساتھ باقاعدہ رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک انس خان نے رائیڈرز کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں کی مکمل رجسٹریشن کے بعد انہیں مخصوص اسٹیکر اور شناختی کوڈ جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور ان کے رائیڈرز کی باآسانی شناخت ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد بائیکیا سروس کو ایک منظم نظام کے تحت لانا، رائیڈرز کی شناخت یقینی بنانا، شہریوں کے تحفظ کو مزید بہتر بنانا اور اس سروس سے وابستہ افراد کے لیے محفوظ اور آسان روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
ٹریفک پولیس مانسہرہ نے تمام بائیکیا رائیڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں بھرپور تعاون کریں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی موٹر سائیکلوں کا اندراج یقینی بنائیں۔
ٹریفک پولیس مانسہرہ — محفوظ سفر، منظم ٹریفک اور عوامی سہولت ہمارا عزم۔
ترجمان ٹریفک پولیس مانسہرہ

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انا للہ وانا الیہ راجعون.
نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے تایا زاد اور خالہ زاد بھائی ملک اورنگزیب کے صاحبزادے، ملک نگرپ کے صاحبزادے؟ ملک توصیف، مسقط عمان میں وفات پا چکے ہیں۔ مرحوم ملک اشفاق، ملک اخلاق، ملک شہزاد، ملک فرہاد، ملک سمیر اور ملک آفاق کے بھائی تھے۔ نمازِ جنازہ کا اعلان پاکستان میں میت پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

مانسہرہ کا موسم

18°C صاف آسمان
محسوس
15°C
نمی
33%
ہوا
3 km/h
اگلے 7 دن
ماخذ: Open-Meteo · ہر 30 منٹ بعد اپ ڈیٹ