آج کی حدیث
اپنی تجویز بھیجیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
بھیجنے والا: Shafqat Niaz
´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان جو (فرق کرنے والا) عہد ہے، وہ نماز ہے، تو جو اسے چھوڑ دے گا، کافر ہو جائے گا“ ۱؎۔(سنن نسائی۔باب نمبر8۔حدیث نمبر464)
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ لائق قدر کوئی چیز نہیں“۔(سنن ابن ماجہ۔باب نمبر35۔حدیث نمبر3829)
بھیجنے والا: Shafqat Niaz
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں بہتر وہ ہے جس سے بھلائی کی امید ہو اور برائی کا خطرہ نہ ہو۔ اور تم میں برا وہ ہے جس سے بھلائی کی امید نہ ہو اور برائی کا خطرہ رہتا ہو۔