ضلعی انتظامیہ
ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار
14-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
25 وزٹ
Read in English
ناران (خصوصی رپورٹ): سیاحتی مقام ناران اور اس سے ملحقہ رابطہ سڑکوں پر گزشتہ روز اور آج ہونے والی شدید برفباری کے باعث سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں، جبکہ پھسلن میں غیر معمولی اضافے کے باعث سیاحوں اور مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج دن کے وقت ناران بازار میں برف ہٹانے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی مشینری اور عملہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث سڑکوں پر برف جمع ہوتی رہی۔ بعدازاں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ایک مشینری اور اہلکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے دن کے وقت برف ہٹانے کا کام کیا۔
تاہم رات کے وقت ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی حلقوں کے مطابق این ایچ اے اور کے ڈی اے کی جانب سے برف ہٹانے کے لیے مؤثر مشینری اور عملے کی مسلسل موجودگی نظر نہیں آ رہی، جس کے باعث صورتحال مزید تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔
ناران میں بڑی تعداد میں سیاح اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ موجود ہیں، جنہیں سڑکوں پر برف اور پھسلن کے باعث آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس صورتحال سے ہوٹل مالکان، مقامی کاروباری افراد اور شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ رابطہ سڑکوں پر برف جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی اور سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناران جیسے اہم سیاحتی مقام پر جہاں سیاحوں سے مختلف مدات میں ٹیکس اور فیسیں وصول کی جاتی ہیں، وہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور برفباری کے دوران سڑکوں کو قابلِ آمدورفت رکھنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) دونوں کو برفباری کے دوران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔
خصوصاً این ایچ اے کی مشینری اور عملے کی عدم موجودگی، جبکہ کے ڈی اے کی جانب سے بھی مسلسل اور مؤثر برف ہٹانے کے انتظامات نظر نہ آنے پر شہریوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق دونوں متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ اور مشترکہ حکمتِ عملی نہ ہونے کی صورت میں ناران جیسے اہم سیاحتی مقام پر آمدورفت کی بحالی ایک بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔
شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سیاحتی علاقوں سے لاکھوں اور کروڑوں روپے کی مد میں ٹیکس اور فیسیں وصول کی جاتی ہیں تو برفباری کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی کیوں نہیں بنائی جاتی؟ عوام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا اور مقامی آبادی کے لیے راستے کھلے رکھنا متعلقہ اداروں کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
شہریوں، تاجروں اور سیاحوں نے وزیراعظم پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناران اور ملحقہ سیاحتی علاقوں میں فوری طور پر برف ہٹانے والی مشینری اور عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ این ایچ اے اور کے ڈی اے کے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا فوری نوٹس لیا جائے اور اگر کسی سطح پر غفلت ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عوامی حلقوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ برفباری کے پورے سیزن میں دونوں اداروں کی مشینری اور عملہ چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے، باہمی رابطے کے ذریعے سڑکوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور برف جمع ہونے کی صورت میں فوری طور پر اسے ہٹانے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ سیاحوں، مقامی آبادی اور کاروباری طبقے کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
اب بنیادی سوال یہ ہے کہ جب سیاحتی علاقوں سے ٹیکس اور فیسیں وصول کرنے کے لیے متعلقہ ادارے موجود ہیں تو برفباری کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور سڑکیں بحال رکھنے کے لیے این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری اور عملہ مکمل طور پر فعال کیوں نظر نہیں آتا؟

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں