Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
19 ربیع الثانی 1448 ہجری جمعہ، 2 اکتوبر 2026·18 اسو
آج کی حدیث رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی شخص کسی کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اس کو بھی دیکھے جو اس سے کم تر ہے، جس پر (خود) اسے فضیلت حاصل ہے۔" (مسلم: 7428)
تازہ ترین
بریکنگ نیوز

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی گاڑی کو حادثہ، مقبول حسین زخمی، حالت محفوظ

02-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
چترال: ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی گاڑی کو لواری ٹنل 2 کے اندر ٹریفک حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو شام 6:45 بجے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین اپنی ذاتی گاڑی میں چترال سے پشاور جا رہے تھے کہ لواری ٹنل 2 کے اندر ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے دیر کی جانب منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔