شہر کی خبریں
مانسہرہ: غریب شخص کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر مفت مشقت کرانے والا ملک جہانگیر گرفتار
01-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
47 وزٹ
Read in English
مانسہرہ – اسلحہ کی نوک پر ایک غریب شخص کو ڈرا دھمکا کر بلا اجرت مویشیوں کی دیکھ بھال کرانے، گھر کے کام کرانے، فائرنگ کر کے یرغمال بنانے اور مدعی کی بیوی کو بالوں سے گھسیٹنے پر ملزم ملک جہانگیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی کا بیان
تفصیلات کے مطابق گل فراز ولد محمد اقبال نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ صدیق ٹھیکیدار کے گھر بیلہ غازی کوٹ میں رہائش پذیر تھا۔
اسی دوران پڑوس میں رہائش پذیر ملک جہانگیر ولد محمد سلطان اسے پہلے ہی دن اپنے حجرے پر لے گیا اور مبینہ طور پر اسے ذاتی غلام بنا کر بلا معاوضہ گھر کے کام کاج اور مویشیوں کی دیکھ بھال پر مجبور کرتا رہا۔
دھمکیاں اور تشدد
مدعی کے مطابق کام سے انکار کرنے پر ملزم اسلحہ نکال کر اسے اور اس کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور مبینہ طور پر تشدد و ظلم کا نشانہ بناتا رہا۔
یرغمال بنانے کا واقعہ
مدعی نے مزید بتایا کہ انتہائی تنگ آ کر جب وہ اپنی بیوی، بیٹی اور داماد کے ہمراہ گھر سے سامان لے کر نکلنے لگا تو ملک جہانگیر اپنے دیگر 4/5 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور اس پر تشدد شروع کر دیا۔
ملزمان نے اسے اور اس کے اہل خانہ کو تقریباً دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ڈرانے دھمکانے کے لیے فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جبکہ مدعی کی بیوی کو بالوں سے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
قانونی کارروائی
پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 1293 زیرِ دفعات 452/506ii/440/354/509/148/149 PPC درج کر لیا۔
مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم ملک جہانگیر ولد محمد سلطان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں