مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
3 جمادی الثانی 1448 ہجری · ہفتہ، 14 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات •
پاکستان

داسو اور چلاس سیف سٹی پراجیکٹس: واپڈا اور ایس سی او کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط

24-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 79 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے داسو اور چلاس سیف سٹی پراجیکٹس کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ اس سلسلے میں تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل سجاد حیدر خان، ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی ڈاکٹر نزاکت حسین سمیت واپڈا اور ایس سی او کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
داسو سیف سٹی پراجیکٹ
داسو سیف سٹی پراجیکٹ کے معاہدے پر واپڈا کی جانب سے جنرل منیجر و پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ امیر شفیق الرحمان نے دستخط کیے، جبکہ ایس سی او کی جانب سے ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس بریگیڈیئر سید صائب امام زیدی (ریٹائرڈ) نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس منصوبے کی معاہداتی مالیت 6 ارب 38 کروڑ روپے ہے اور اسے 11 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
چلاس سیف سٹی پراجیکٹ
چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے معاہدے پر واپڈا کی جانب سے چیف انجینئر و پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم عارف علی نے دستخط کیے، جبکہ ایس سی او کی جانب سے بریگیڈیئر سید صائب امام زیدی (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس نے معاہدے پر دستخط کیے۔
چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کی معاہداتی مالیت 7 ارب 68 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس منصوبے کی تکمیل کی مدت بھی 11 ماہ رکھی گئی ہے۔
دونوں منصوبوں کا مقصد داسو اور چلاس میں سیف سٹی نظام کی تنصیب اور سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

انا لله وانا اليه راجعون. خبر غم
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد عدیل ولد مسعود، قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غمزدہ ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز جمعہ المبارک، دن 3 بجے پھلڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔