مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
9 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 21 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آسانی پیدا کرو اور دشواری پیدا نہ کرو، خوشخبری دو اور نفرت نہ دلاؤ۔“ حوالہ: صحیح بخاری، 69؛ صحیح مسلم، 1734 دوسروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں جس سے ان کے لیے آسانی، خوشی اور امید پیدا ہو۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، لاری اڈہ کے نالے تجاوزات سے پاک • وزارتِ مواصلات میں 222 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں بھرتیوں سمیت متعدد معاملات پر سوالات • پشاور: نیب نے صحت کارڈ پلس کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد ریاض تنولی کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا • مانسہرہ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسفارمر چور گروہ دوبارہ متحرک، چھترپلین میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کی کوائلز چوری • ضلع مانسہرہ میں سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈا، صحافت کی آڑ میں کردار کشی. پر تشویش • حکومت کا بڑا ریلیف: پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 7.69 روپے فی لیٹر سستا • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت • مانسہرہ میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، لاری اڈہ کے نالے تجاوزات سے پاک • وزارتِ مواصلات میں 222 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں بھرتیوں سمیت متعدد معاملات پر سوالات • پشاور: نیب نے صحت کارڈ پلس کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد ریاض تنولی کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا • مانسہرہ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسفارمر چور گروہ دوبارہ متحرک، چھترپلین میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کی کوائلز چوری • ضلع مانسہرہ میں سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈا، صحافت کی آڑ میں کردار کشی. پر تشویش • حکومت کا بڑا ریلیف: پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 7.69 روپے فی لیٹر سستا • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت •
پاکستان

کے پی سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے، موٹروے اور جی ٹی روڈ بحال

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 54 وزٹ
اسلام آباد: تحریک انصاف کا لانگ مارچ موخر کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے مختلف اہم راستے ٹریفک کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے، جبکہ ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے درمیان مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی اور بعض راستے بند کیے گئے تھے۔ لانگ مارچ مؤخر ہونے کے بعد راستوں کی مرحلہ وار بحالی شروع کر دی گئی ہے۔
تاہم اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف بڑی تعداد میں کنٹینرز تاحال موجود ہیں، جس کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک کی صورتحال متاثر ہونے کا امکان ہے۔
شہریوں اور مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026