مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
5 جمادی الاول 1448 ہجری · ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ 2593حوالہ: صحیح مسلم حدیث اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی 🌿توفیق عطا فرمائے۔ آمین🌿
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • پشاور اسکول چھت حادثہ: بچوں اور ٹیچر کی اموات پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس، 21 اکتوبر کو سماعت مقرر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • میانوالی: حجاب نہ کرنے پر 13 سالہ لڑکی قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج • سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے نیب کی کمیٹی قائم، شکایات کے فوری ازالے کا فیصلہ • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • پشاور اسکول چھت حادثہ: بچوں اور ٹیچر کی اموات پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس، 21 اکتوبر کو سماعت مقرر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • میانوالی: حجاب نہ کرنے پر 13 سالہ لڑکی قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج • سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے نیب کی کمیٹی قائم، شکایات کے فوری ازالے کا فیصلہ • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر •
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف

17-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 27 وزٹ
Read in English
لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی۔
لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات قابو سے باہر ہورہے تھے اور ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ 13 سالہ حکومت کو خیبر پختونخوا کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کسی صوبے کا وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال کرنا درست طرزِ عمل نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتی رہے گی، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026