انٹرویوز
کیپٹن (ر) صفدر کا کھلا انٹرویو: ازدواجی زندگی، کابینہ میں نہ بیٹھنے کی وجہ اور سیاسی موقف پر گفتگو
02-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
28 وزٹ
Read in English
لاہور – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی 35 سالہ ازدواجی زندگی، خاندانی امور، خوراک کی پابندیوں اور اپنے سیاسی بیانات سے متعلق کھلی گفتگو کی ہے۔
ازدواجی زندگی اور صلح کی پہل
ڈیجیٹل پروگرام میں گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ گھر میں کسی لڑائی یا بحث کے بعد صلح کی پہل کون کرتا ہے، تو انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ پہل عموماً 'دوسری طرف' یعنی مریم نواز کی طرف سے ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی سیاسی رتبے پر نہیں بلکہ عزت اور احترام کے رشتے پر قائم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں، جن کے تین بچے اور کئی پوتے پوتییاں (نواسے نواسیاں) ہیں۔
کابینہ میں نہ بیٹھنے کی وجہ
پنجاب کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا:
"اسی لیے میں کابینہ میں نہیں بیٹھتا، اس کا کوئی تک نہیں بنتا کیونکہ جب وزیراعلیٰ کمرے میں داخل ہوں تو سب کو کھڑے ہونا پڑتا ہے، پھر میں وہاں کیوں بیٹھوں؟"
خاندانی اختلافات
انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں ہونے والے چھوٹے موٹے اختلافات روزمرہ کی خاندانی زندگی کا حصہ ہیں، جن کا تعلق ان کے سیاسی اختلافات سے نہیں۔
صحت اور خوراک
اپنی صحت اور خوراک کے احوال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر والے ان کی شوگر کی بیماری کی وجہ سے ان سے میٹھا چھپا دیتے ہیں۔
اس پر مسکراتے ہوئے ان کا کہنا تھا:
"اگر گھر میں مٹھائی ہو تو گھر والے چھپا کر کہتے ہیں کہ صفدر کھا لے گا اور اس کا HbA1c خراب ہو جائے گا۔ میں کہتا ہوں کہ کم از کم مجھے کھانے تو دو۔"
سیاسی بیانات کا دفاع
عوامی و سیاسی بیانات کی وجہ سے گھر میں اختلافات پیدا ہونے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا:
"میرا اپنا مکتبہ فکر ہے، میں نے کون سا غلط بیان دیا ہے؟ میں صرف چوروں کے خلاف بات کرتا ہوں، وہ بھی چوروں کو پکڑتے ہیں اور میں بھی اسی راستے پر ہوں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں