پولیس
بنوں: کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام، پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
14-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
39 وزٹ
Read in English
پشاور/بنوں: بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی اور کلیئرنس آپریشن کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ نصف شب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے کنگر پل پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم چوکس پولیس اہلکاروں نے حملے کو ناکام بنا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی اضافی نفری، کوئیک رسپانس فورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار موقع پر پہنچے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران چار خوارج کی لاشیں ملیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا، جبکہ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حملے کو ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کا بروقت جواب دینا پولیس جوانوں کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنانے اور چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں نے جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے اور صوبے میں قیامِ امن کے لیے ان کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں