مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
1 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 12 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار •
پولیس

خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید

12-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 37 وزٹ
Read in English
کوہاٹ: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی ایک اور افسوسناک کارروائی کے دوران کوہاٹ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایک بار پھر صوبے کے بہادر محافظوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقے دربوکچ، جلندھر بانڈہ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں چھ اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں پولیس حکام کے مطابق شہدا کی تعداد 10 ہوگئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی مزید گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔
واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کوہاٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پولیس کے پی آر او کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔
آخر خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا یہ سلسلہ کب تھمے گا؟
صوبے کے مختلف علاقوں میں امن کے قیام کے لیے پولیس اہلکار مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، مگر آئے روز ایسے افسوسناک واقعات عوام کے دلوں میں خوف اور تشویش پیدا کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کب تک خیبر پختونخوا کے عوام اپنے پیاروں کی شہادتوں کی خبریں سنتے رہیں گے؟ کب وہ دن آئے گا جب صوبے کے شہری خوف کے بجائے امن و سکون کے ماحول میں زندگی گزار سکیں گے؟
یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن قائم فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

مانسہرہ: مبشر نذیر کی میت پاکستان پہنچنے پر نمازِ جنازہ شنکیاری بالا (ڈھوڈیال) میں ادا کی جائے گی
مانسہرہ: مرحوم محمد جان عرف جان پہلوان کے پوتے، محمد نذیر کے صاحبزادے جبکہ محمد عارف اور عادل محمود کے بھتیجے مبشر نذیر کی میت پاکستان پہنچنے پر شنکیاری بالا (ڈھوڈیال) میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔